مینگورہ، محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثے کی احیاء کے پرو گرام کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام سندریز ماخام کے نام سے فوک میوزک مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں ممتازفنکاروں کرامت ، سادیہ ، خلیل اللہ بھائی جان ، حبیب خان اور فضل رحیم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء تقریب سے خوب داد و صول کی ، تقریب میں صحافیوں ، وکلاء ، اساتذہ اور مختلف شعبہ پائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی پروگرام کے شرکاء نے صوبائی حکومت کے ثقافتی ورثے کی احیاء کے پرو گرام کو سہراتے ہوئے اسے تاریخی اقدام قرار دیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ، فوک میوزک کے انعقاد سے علاقے میں امن کی پائیداری مزید مضبوط ہو گی اس موقع پر اظہار خیال کر تے پروگرام کے آرگنائزر حارث بدر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ صوبے کے تمام اضلاع میں شروع کیا ہے اور اس کے تحت سوات یوتھ فرنٹ چھ تحصیلوں میں مشاعروں کا انعقاد کرنے کے علاوہ مزید پانچ تحصیلوں میں سندریز ماخام کے انعقاد کریگی جبکہ چھ تحصیلوں کے نوجوانوں مطالعاتی دورے کرائے جائیں گے اور ڈاکو منڑی مقابلے کے علاوہ مصوری کے درنمائش اور چھ تحصیلوں میں خواتین میلے منعقد کئے جائیں ، اور صوفی شاعری پر مشتمل موبائل اپلیکشن بھی تیار کیا جائے گا۔
684 total views, no views today


