مینگورہ ، شاعر وادیب قوم کااثاثہ ہیں اور ہمیں اپنے ثقافتی ورثے پرفخرہے۔ صوبائی حکومت ثقافتی ورثے کی احیاء کے پروگرام پر عمل پیراہے ۔ سوات میں جدید سہولتوں سے آرستہ کلچرل کمپلکس کاقیام عمل میں لایا جا ئے گا۔ ان خیالا ت کااظہار ڈیڈک کمیٹی سوات کے چیر مین ایم پی اے فضل حکیم نے محکمہ ثقافت کے ثقافتی ورثے کی کاحیاء کے پروگرام کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیراہتمام سوات پریس کلب میں مازیگردتماشو کے نام سے منعقد ہ مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح وبہبود، تر قیاتی عمل اور شفافیت کے فروغ کے ساتھ ثقافتی ورثے کی احیاء کیلئے بھی کوشاں ہفنکاروں ۔شعراء اور ادیبوں کوماہانہ سکالر شپ کے اجراء کے بعد پورے صوبے میں تحصیل کی سطح پر مقامی تنظیموں کے ا شتراک سے ثقافتی ورثے کی احیاء کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے ۔اس پروگرام سے ایک جانب ہمارے قابل فخر ثقافتی ورثے کااحیاء ہوگا اور دوسری جانب پختون قوم کی روشن تصویر دُنیا کے سامنے ابھر کر سامنے آئیگی ۔انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں ڈویرنل ہیڈ کواٹرز میں کلچرل کمیلکس قائم کئے جارہے ہیں سوات میں جدید سہولتو ں سے آراستہ کلچرل کمیلکس کا قیام عمل میں لایا جائے گاجہاں سالہاسال ثقافتی سر گرمیاں جاری رہے گی۔
654 total views, no views today


