بریکوٹ، تحصیل ریکوٹ کے علاقہ نویکلے کے ٹیوب ویل گزشتہ ایک ماہ سے بند پڑا ہے علاقے کے عوام پانی کے حصول کیلئے دردر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، محکمہ واپڈا حکام کوتحریر ی درخواست کے باوجود لمبی تان کر سوگئے، اہلیان علاقہ نے وپڈا کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی، محکمہ واپڈا نوویکلے ٹیوبویل ٹیکنکل فنی خراب دور کر کے عوا م کو سہولت فراہم کر یں، ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نیاز محمد خان عرف تور خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقہ نویکلے کے سرکاری ٹیوب ویل جو کہ گزشتہ ایک ماہ سے بند پڑا ہے، جس کے باعث علاقہ نویکلیکے تقریبا تین سو گھرانے متاثر ہیں ، اور علاقہ نویکلے کے مکین پینے کی پانی کے حصول کیلئے دردر کے ٹھوکریں پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ علاقہ نویکلے ٹیوب ویل کے فنی خرابی کے بارے علاقہ کے عوام نے کچھ عرصہ قبل محکمہ واپڈا حکام کو ایک تحریری درخواست دیا ہے، مگر تاحا ل ان پر کوئی موثر کاروائی نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا نویکلے ٹیوب ویل کے بارے مزید ٹال مٹول کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں ، اور فوری طوری نویکلے ٹیوبویل کو چالو کر کے عوام کوسہولت دیں ، بصورت دیگر علاقہ کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اہلیان علاقہ احتجاج پر مجبور ہو جا ئیں گے، جس کی تمام ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائد ہو گی
1,180 total views, no views today


