مینگورہ، مینگورہ کے علاوہ پانڑ محلہ کوترومیرہ کے رہائشی دلاورخان نے کہاکہ بیس اکتوبر 2014کو ملزمان نے دن دہاڑے گولیاں مار کر میرے بھائی اور بہن کو قتل کیا تھا اس وقت ہم نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی مگر تاحال ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ انتہائی ظلم ہوا ہے مگر انصاف کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں مگر کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس المناک واقعہ کو دوسال گزرگئے مگر ملزمان غائب ہیں جبکہ پولیس بھی انہیں ڈھونڈنے اور گرفتار کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ میرے بھائی اور بہن کے قاتلوں کو فوری طورپرگرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت اور ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔
600 total views, no views today


