سوات، مینگورہ کے نواحی علاقہ بلوگرام میں بچوں کے معمولی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق دواخان اور شہریا ر ان دوخاندانوں کے درمیان بچوں کی معمولی تکرار پر لڑائی ہوئی جس میں شہریار کے بیٹوں نے دوا خان کے بیٹوں پر فائرنگ کردی
جس میں محمد ایاز ، فیاض ، شوکت اور شکیلہ ولد دواخان جاں بحق ہوگئے ہیں یہ تمام افراد بہن بھائی تھے، فائرنگ کے بعد تمام جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم سیدو شریف ہسپتال میں کی گئی ، جس کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کردی گئیں، پولیس نے جاعہ وقوعہ کو سیل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔
274 total views, no views today


