سوات، مالاکنڈ ڈویژن میں پر امن اور صحت مند معاشرے کی تکمیل میں سپورٹس اور تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اور سول انظامیہ ملکربھر پور تعاون جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے پاکستان قومی والی بال ٹیم کے پلےئر ایمل خان سے ملاقات کے دوران کیا جو کہ ڈویژن ہیڈکوارٹر خوازہ خیلہ میں منعقد کی گئی۔ سوات کے علاقے برابانڈہ، تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے پاکستان قومی والی بال ٹیم کے پلےئر ایمل خان نے جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔جی او سی نے ایمل خان کو حالیہ سیف گیمز 2016 میں براؤنز میڈلز کے جیتنے کی مبارکباد دی ۔ انھوں نے انکی سپورٹس اور بین الاقوامی سطح پر قومی پرچم کو بلند کرنے کی کوششوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کا فروغ سوات میں مکمل امن و امان کی بحالی کا ثبوت ہے۔ ایمل خان نے مالاکنڈ ڈویژن میں کھیلوں کے فروغ اور رہنمائی پر جی او سی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ و ہ اور علاقے کے دوسرے کھلاڑی اسی طرح ملک کا نام روشن کر تے رہیں گے۔ یاد رہے کی ایمل خان نے حال ہی میں ہونے والی سیف گیمز2016 سے براؤنز میڈل حاصل کر کے انڈیا سے اپنے وطن واپس لوٹے ہیں۔ایمل خان پچھلے آٹھ سال سے مسلسل قومی والی بال ٹیم کا حصہ ہیں۔ایمل خان اب تک 2ایشین گیمز اور 2 سیف گیمز میں حصہ لیکر سیلور اور براؤنز میڈل حاصل کر چکے ہیں۔ ایشین چمپےئن اورالراشد کپ ، ابو ظبہی کے علاوہ متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ایمل خان درجنوں قومی اور بین الاقوامی میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔
599 total views, no views today


