سوات، کلچرڈیپار ٹمنٹ خیبرپختونخواہ نے صوبے بھر میں ثقافتی احیا ء کے لئے ریچ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے ۔ پیمان ٹرسٹ ریچ چارسدہ کے نام سے یہ پراجیکٹ ضلع چارسدہ میں نافذ کر رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت ضلع سوات کے نوجوانان کے لے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادپیمان ٹرسٹ آفس سیدوشریف سوات میں کیا گیا۔ جس میں ضلع سوات سے50 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس تربیتی ورکشاپ لڑکوں اور لڑکیوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں شرکاء کو کلچر کے بارے میں بتایا گیا اور فوٹوگرافی اور سٹریٹ تھیٹر پر تربیت دی گئی۔ تربیت کا مقصد فوٹو گرافی کے زریعے ثقافتی ورثہ کو محفوظ کرنا تھا اور سٹریٹ تھیٹر کے زریعے پورے چارسدہ میں ثقافتی تھیٹر کو زندہ کرنا اور ثقافت کا فروغ تھا۔ اس ٹریننگ کے سہولت کار سوات کے نامی گرامی فوٹوگرافی کے ریسرچرعبدالستار خان تھے۔ جس نے شرکاء کو جدید فوٹو گرافی کے تیکنیک بتائے۔پیمان ٹرسٹ اسلا م آبادکے سینئر پروگرام آفیسرملک کامران نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی اور ورکشاپ کو تسلی بخش قرار دیا۔ ۔ پیمان المنائی ٹرسٹ کے کوارڈینٹر محمد نثار ثانی نے کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کے ولولے کو سراہا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں حجرہ تنظیم سوات کے جناب فاروق شاہ اور نفیس احمد نے بھی شرکت کی اور پیمان ٹرسٹ کے ورکشاپ کے انتظامات اور تربیتی مشق کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ مہارت سوات کے نوجوانوں کے لئے بہت موثر ہوگی۔سوات کے سوات نیوز ڈاٹ کام کے فضل ربی اور خورشید علی نے بھی ورکشاپ میں شرکاء کو فوٹو گرافی کے تیکنیک بتائے۔ آخر میں شرکاء میں تعریفی اسناداور بہترین کارکردگی والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
636 total views, no views today


