بریکوٹ، گاؤں گورتئی سیاسی و سماجی شخصیت سلیم خان (مرحوم ) کے صاحبزادے بہار خان نے پی ایم ایل (ن) سے مستفعی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس مٹی کے اصل وارث اے این پی ہی ہے۔آج لوگ سمجھ رہے ہیں کہ سالوں پہلے باچا خان و ولی خان نے جو باتیں کی تھی و ہ سو فیصد درست ثابت ہو رہی ہیں ۔اے این پی نے صوبے میں جو حکومت کی ہے وہ ایک شاندار ماضی ہے ۔امن کے خاطر اے این پی کی قربانیاں کھبی رائیگاہ نہیں جائے گی انشاء اللہ آئندہ دور اے این پی کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں گورتئی میں اپنے حجرے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے وقار خان ،وحید کرم خان ،محمد ایوب باچا،پرویز خان ، عدالت خان،عمر علی شاہ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہو نے والے بہار خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جو فیصلہ کیا ہے باالکل صحیح کیا ہے ۔سابق ایم پی اے وقار خان نے کہاکہ صوبے میں ہم نے حکومت نہیں بلکہ جہاد کیا تھا اور سخت حالات کے باوجود ہم نے صوبے میں جو ترقیاتی منصوبے کئے ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ تحصیل بریکوٹ کے گرڈ اسٹیشن کی منظور دی تھی اور اس کے لئے فنڈز بھی مختص کردئیے گئے تھے مگر آج تک اس گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کا م صرف چاردیواری تک محدود ہے ۔کیا یہ سیاست ہے کہ لوگوں کے فلاح وبہبود کے منصوبے بھی سیاست کے بھینٹ چڑ ھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی خود مختیار ی سے پہلے صوبے کو مرکز سے 64کروڑ روپے ملتے تھے جبکہ صوبائی خود مختیار ی کے بعد اب صوبے کو مرکز کی طرف سے 35ارب روپے ملتے ہیں ۔ایم ایم اے نے جو کام نہیں کیا تھا جس پر انہوں نے عوام سے ووٹ بھی لیاتھا مگر ہم نے صوبے میں شرعی ریکولیشن نفاذ کردیا ۔موجود ہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہم نے دو ڈیموں کے لئے فنڈ ز فراہم کردئیے تھے مگر آج تک اس پر کام شروع نہ ہوسکا وہ 360ڈیم کہاں بنا دیں گے ۔بعد میں بہار خان اور ان کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی سے مستعفی کارکنوں کو ٹوپیاں پہنا ئی گئیں اور مبارک باد دی ۔
628 total views, no views today


