سوات، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات سلیم مروت نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ ایس ایچ اور متعلقہ علاقہ کے ڈی ایس پی بھی موبائیل گشت کررہے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سیکورٹی انتظامات اور پولنگ کا عمل دیکھنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او سوات سلیم مروت نے کہا کہ چھ سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا ہے جو کہ ووٹروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ امن وامان کو بحال بھی رکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی پولنگ سٹیشن سے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاعات ابھی تک سامنے نہیں ائی ہیں، انہوں نے کہا کہ متعلقہ پولنگ سٹیشنوں میں ضلعی ناظمین اور الیکشن لڑنے والوں کیساتھ پولیس رابطہ میں ہے، انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، جلسہ ، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہے اور اس پابندی سے مقامی لوگوں کو بھی اگاہ کیا گیا ہے، انہوں نے ووٹروں ، عوام اور الیکشن لڑنے والوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کرے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے ۔
816 total views, no views today


