مینگورہ،درجہ چہارم ملازمین نے چوکیداروں سے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لینے کو زیادتی قراردے کر احتجاجی مظاہرہ کیااورسینکڑوں درجہ چہارم ملازمین آل سوات کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سیدخطاب کی قیادت میں نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے درجہ چہارم ملازمین کے صوبائی صدر اکبرخان مومنداورضلعی صدرسید خطاب نے کہاکہ چوکیدار چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دینے کو ہرگز تیار نہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم ڈیوٹی دینے سے انکار نہیں کرتے مگر ہمیں بھی انسان سمجھ کر قانون کے مطابق ڈیوٹی لی جائے،چوکیداروں کیخلاف ایف آر درج کرانے کا سلسلہ فوراََ بند کیا جائے،انہوں نے کہاکہ دوسری جانب کلاس فور ملازمین کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی تنخواہوں کی رقم سے کیمرے اور اسلحہ خریدلیں حالانکہ ہماری تنخواہوں اس حد تک محدود ہیں جن سے گھر کا چولہا بڑی مشکل سے جلتا ہے،انہوں نے کہاکہ کلاس فورملازم کھانابھی پکاتاہے،صفائی ستھرائی بھی کرتا اور اب ان سے سکیورٹی گارڈکی ڈیوٹی بھی لی جارہی ہے جو قابل افسوس ہے،انہوں نے کہاکہ اپنے جائز مطالبات کو منوانے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے اورحق کے حصول کیلئے عدالت بھی جائیں گے۔
721 total views, no views today


