بریکوٹ(ریاض احمدسے )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء نیاز محمد خان عرف تور خان نے کہاہے کہ اپنے سیاست کو عوام کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے ۔میری اولین ترجیح پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ۔یوسی کوٹہ کے پسماند ہ گیارہ بانڈہ جات جن میں سنڈوکہ،چوا ،کس ،شورگرہ و دیگر بانڈہ جات کو جانے والی روڈ کی تعمیر میں اپنے استطاعت کے مطابق بھر پور مد د کی ہے اور انشاء اللہ ان علاقوں کو مزید سہولیات کی فراہمی میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے توسط سے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل بریکوٹ کے دورافتادہ بانڈہ برسنڈوکہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع علاقہ سنڈوکہ کے رہائشی فضل نواب،خیال محمد،شیرمحمد،نزیر ،نائب ناظم شیررحمان کے علاوہ دیگر موجود تھے نے کہاکہ قدرت نے اس علاقے کو خوبصورتی سے نواز ا ہے اور یہ علاقہ تین اضلاع کے سنگم پر واقع ہے ۔یہ علاقہ پہاڑی پر مشتمل ہے ۔مگر بدقسمتی سے ریاست سوات دور سے اب تک کسی بھی دور حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہ ہوسکاجس کی وجہ سے آج یہ علاقہ سکول ،ہسپتال،سڑک و دیگر بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم رہا ہے ۔ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء نیاز محمد خان عرف تور خان کے انتہائی مشکورہیں جنہوں نے اپنے استطاعت کے مطابق ہمارے ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔بعد میں نیاز محمد خان نے کہاکہ ان پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کا فرض ہے مگر انہوں نے دعوے کے تھے کہ ہماری اولین ترجیح صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے مگر ڈھائی سال گذر گئے یہاں پر ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور پی ایم ایل کے ترقیاتی منصوبوں پراپنی تختیاں لگا کر اپنی کارکردگی بہتر بنا رہے ہیں ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ انجینئر امیر مقام کے توسط سے یہاں کے بجلی کے مسلئے کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔
866 total views, 2 views today