خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ کے نواحی علاقہ شالپین میں واقع شاہ ولی اللہ پبلک سکول کے طلباء سکول میں ڈرل کے پریڈ میں بیٹھے تھے کہ اچانک سکول میں دوسرے چھت باونڈری وال سکول کے بچوں پر گر پڑی ، جس سے سکول کے 25 سے زائد طلباء بری طرح زخمی ہوئے ، زخمیوں میں نعمان عبد اللہ ، نبی ، عصمت اللہ ، اعظم ، حبیب اللہ ، عباد، انس ، شایان ، رحیم اللہ ، شہاب خان ، رحیم اللہ ، شہاب خان ، بُرہان ، حبیب ، آفتاب ، حبیب ، جواد، بلال ، نعمان ، شاہد خان ، عبد الستار، حریر، وسیم اللہ ، زبیرو دیگر شامل ہیں ،زخمیوں کو فوری طور پر خوازہ خیلہ سول ہسپتال پہنچا کر ابتدائی طبی امداد دی گئی، خوازہ خیلہ میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی اور دیگر سرگرمیاں معطل کرکے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ، جبکہ شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،واقع کے خبر ملتے ہی علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی ، واقع کی خبر پھیلتے ہی والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ اور پولیس سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
1,078 total views, no views today


