سوات، ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہماری تما م ترصلاحتیں اور جدو جہد صر ف اپنے عوام ہی کیلئے ہے محروم علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر حالت مین یقینی بنائیں گے ملوک آباد مسجد توحید سے ملحق راستے اور سوئی گیس کا مسئلہ جلد حل کرلیں گے علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،سیدوہسپتال کا عملہ خوازہ خیلہ کے نجی سکول کے زخمی بچوں کی ہر ممکن علاج معالجہ یقینی بنائیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملوک آباد مسجد توحید آباد میں علاقے کے لوگوں کے اجلاس سے خطاب اور سیدوشریف ہسپتال ایمرجنسی میں خوازہ خیلہ شالپین کے نجی سکول کے دیوار گرنے سے زخمی بچوں کی عیا دت کرتے ہوئے کہا فضل حکیم خان نے کہا کہ ملوک آباد کے عوام کے درپیش مسائل حل کرینگے ،مسجد راستے اور سوئی گیس فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کر رکھے ہیں اس موقع پر پی ٹی ائی رہنماؤ ں فضل رحمن ،وی سی راجہ آباد کے صدر امجد علی اور دیگر نے تفصیل سے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان کو آگا کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں گلی کو چوں کی تعمیر اوردیگر تمام مسائل کیلئے عوام ہم سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے خوازہ خیلہ شالپین کے نجی سکو ل میں زخمی بچوں کی سیدوشریف ہسپتال میں عیادت کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔
381 total views, no views today


