بریکوٹ، بریکوٹ ہسپتال میں میڈیکل ریپ کے سرکاری داخلے اور نامناسب رویے کے خلاف سٹاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ صوبائی حکومت کے واضح ہدایات کے مطابق سرکاری اوقات میں کوئی بھی میڈیکل ریپ ہسپتال میں داخل نہیں ہوگا۔اگر دوبارہ میڈیکل ریپس نے ہسپتال کے حدود میں بداخلاقی کی تو پھر تمام میڈیکل رپیس ہسپتال میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور دیگر ارباب اختیار فوری طور اس بداخلاق میڈیکل ریپ کے خلاف قانونی کاروائی کریں ورنہ راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔ بریکوٹ سول ہسپتال کے تمام سٹاف کا ایک اہم اجلاس زیر صدارات انچارج ڈاکٹر سلمان مستعان خان ہوا ۔اس موقع پر،ال پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری جاوید اللہ و دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز میڈیکل ریپ نے بریکوٹ ہسپتال میں جو بداخلاقی ہسپتال کے سٹاف سے کی ہے اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے واضح ہدایات ہیں کہ او پی ڈی کے دوران کوئی بھی میڈیکل ریپ ہسپتال کے ڈاکٹر ز سے ملاقات نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ایک غیر قانونی اقدام ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ او سوات و دیگر ارباب اختیار متعلقہ میڈیکل ریپ کے خلا ف قانونی کاروائی کرکے رویہ درست کیا جائے بصورت دیگر بریکوٹ ہسپتال کے حدود میں کسی بھی میڈیکل ریپ کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بریکوٹ ہسپتال میں میڈیکل ریپس کے نامناسب رویہ کیخلاف سٹاف سراپا احتجاج
708 total views, no views today


