بریکوٹ، صوبائی حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ۔صوبہ خیبر پختون خوا کا 1کروڑ 26لاکھ روپے کے خطیر رقم سے پہلا بریکوٹ سٹیڈیم مکمل ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے افتتاح کردیا ۔ اس سٹیڈیم کے تکمیل سے علاقے میں کھیل کوفروغ حاصل ہوجائے گا اور امید رکھتاہوں کہ یہاں کے کھلاڑی اس سہولت کے بدولت ملک کا نام روشن کرنے میں مدد دے گی ۔اس سٹیڈیم کے تعمیر کی نگرانی خود کررہا تھا ۔علاقے کے عوام اور کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ اس سٹیڈیم کی حفاظت اپنے گھر کی طرح کریں کیونکہ اس کے تعمیر سے علاقے کے نوجوان بے راہ روی سے بچ کرصحت مند معاشرے کے تشکیل کے فروغ کا باعث ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ سٹیڈیم کے افتتاحی تقریب سے کیا ۔اس موقع پر ضلعی کونسلر سید باچا حسین ،بریکوٹ سابق صدر خادم خان،جنرل کونسلر حسین خان ،سابق جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ تحصیل بریکوٹ عزیر اقبال،کسا ن کونسلر جاوید خان،جنرل کونسلر وی سی پارڑئی ،جنرل کونسلر شیر علی خان کے علاوہ کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ سٹیڈیم تحصیل بریکوٹ کی سطح پر سب سے بڑا اور منفرد انداز میں تعمیر کیا گیا ہے اور جون میں مکمل ہونے والا یہ سٹیڈیم فروری میں مکمل ہوگیا ۔جس میں بہتر ین میڑیل استعمال ہوا ہے ۔انشاء اللہ اس سٹیڈیم کو سولر سسٹم لگائیں گے تاکہ یہ کھیل کا میدآن دن کو نہیں بلکہ رات کو بھی کھیلوں سے آباد ہوں ۔اس سٹیڈیم میں ورزش کے لئے واک ٹریک بھی تعمیر ہوگااور سٹیڈیم کے جو لوازامات ہوتے ہیں زیادہ تر اس میں موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چیرمین عمران خان خود ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ نوجوانوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان جوانوں کی وجہ سے پارٹی دن دوگنی اور رات چونگی ترقی کررہی ہے ۔ہمارے لئے نوجوان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہماری کوشش ہوگی کہ جوانوں کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں ۔تمام پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتاہوں کہ 4مارچ بریکوٹ سٹیڈیم میں منعقد ورکرز کنونشن کو کامیاب کرائیں ۔۔۔
782 total views, no views today


