بریکوٹ، اے این پی تحصیل کونسلر فضل اکبر خان نے کہاہے کہ اے این پی کے دور حکومت میں تحصیل بریکوٹ میں بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں ہیں جن میں سوئی گیس ،گرڈاسٹیشن ،نادرا آفس،ایک کلومیٹر بائی پاس روڈ غونڈئی ،لنگ روڈ بابا جی بابا،زمان خیل پل کے علاوہ تعلیمی اور صحت میں نمایاں کارنامے شامل ہیں۔بریکوٹ میں اس وقت ایک سول جج کی تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ساتھ ہی فوتگی کے اعلان پر پابندی فور ی طور پر ختم کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے این پی کے ضلعی رہنماء فضل الہی عرف بالی خان اور امان اللہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ اے این پی نے مخدوش صورت حال میں جو حکومت کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ہمارے قائدین نے اپنے مٹی کے خاطر اپنے جانوں کی قربانی دی مگر اصولوں پر سودا بازی نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں صرف بریکوٹ میں اربوں روپوں کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔سوئی گیس کی فراہمی میں ہمارے ایم این اے مظفرالملک کاکی خان نے 38کروڑ روپے دئیے جس کی وجہ سے آج بریکوٹ میں سوئی گیس کی فراہمی ممکن ہوئی اور بہت جلد گورتئی سے لنڈاکے کے مقام تک بھی سوئی گیس فراہم ہو جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق اقلیتی سنیٹر امیر جیت ملہوترا نے نادرا آفس منظور کیا جو آ ج روز انہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام کو سہولت سے کارڈ ز فراہم کررہے ہیں ۔اسی طرح کم وولٹیج اور بار بار ٹریپنگ کے خاتمے کے لئے گرڈ اسٹیشن منظور کیا جس پر کام جاری ہے ۔ہم نے بریکوٹ میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔
766 total views, no views today


