بریکوٹ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹر ی جاوید اللہ خان نے کہاہے کہ پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم کے بے انصافیوں کے خلاف احتجاج کیا مگر صوبائی حکومت ان کے کرتوتوں کے خلاف کچھ نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے آج بی ایچ یو لائی کوٹ کالام کے بی ایچ یو میں یہ نوبت نہیں آتی کے بے گناہ میڈیکل ٹیکنیش و انچارج سٹور سید الرحمان کو سزا جبکہ گنہگار دائی تماشا دیکھ رہی ہے۔فوری طور پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم کے مظالم کا نوٹس لیا جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور نہ ہوجائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں میڈیا سے کیا ۔انہوں نے کہاکہ الائی کوٹ بی ایچ یو میں میڈیکل ٹیکنیشن جو سٹور انچارج بھی ہے سے دائی ہر روز غیرقانونی طور پر ادویات لے جاتی تھی جس پر انہوں نے کہاکہ ادویات کے حصول کے لئے قانونی راستہ اختیار کرکے ادویات لیں ۔جس پر دائی نے تنازعہ کھڑا کردیا جس کے بعد دائی کے خاندان کے طرف سے بی ایچ یو کے تمام سٹاف دھمکی دینا شروع کردیں ۔جس پر سٹاف نے احکام بالا کو رپورٹ کر دی مگر ڈی ایس ایم نے بغیر انکوئری پر انچارج سٹور کو تنگ کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ ایک ماہ قبل تین کنٹریکٹ ایل ایچ ویز کو بے وجہ برخاست کردئیے تھے جو کہ انتہائی ظلم ہے فوری طور پر ان کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ ہم نے بار بار صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ ڈی ایس ایم کو ٹرانسفر کیا جائے مگر ابھی تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اگر ڈی ایس ایم کو ٹرانسفر نہیں کیا گیا تو احتجاج شروع کردیں گے ۔
636 total views, no views today


