بریکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کا تحصیل بریکوٹ کے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے،کئی کو پمپوں کو گیج کی کمی پر جرمانے جبکہ بعض میں سفٹی کے مناسب انتظامات پر تنبہہ دی دے ۔کسی صورت میں مقررہ نرخوں سے زیادہ پٹرول کی فروخت اور ناپ تول میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دل نواز خان وزیر نے تحصیل بریکوٹ کے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران تین پٹرول پمپس جن کے گیج میں کمی پائی گئی اور موقع پر ان پمپوں کو نو ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔سفٹی کے الات چیک کئے گئے جن میں بعض پمپوں میں سفٹی الات ٹھیک نہیں پائے گئے جس پر سخت تنبہہ کی کہ ائندہ اگر یہ صورت حال پائی گئی تو قانون کے مطابق سخت کارؤائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچے ۔انشاء اللہ پٹرول پمپس پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا جہاں کہیں پٹرول پمپ کے خلاف شکایت آئی تو اس کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔
678 total views, no views today


