مینگورہ ، ملک بھر کی طرح سوات میں بھی ہزاروں افراد نے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف مینگورہ سٹی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے، مظاہرین کی قیادت جماعت اسلامی ، جے یو آئی اور اہلسنت و الجماعت، اسلامی جمعیت طلبہ کے مشران ، ڈاکٹر فضل سبحان ، حافظ اسراراحمد ، محمد ابراہیم شاہ، حاجی رحمت علی ، جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، اہلسنت والجماعت کے رہنماقاری بشیراحمد اوردیگر مشران کررہے تھے گرین چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ کیا اس ملک میں قانون ممتازقادری کے لئے تھا ؟ حکومت ملک کو سیکولر سٹیٹ بنانے کے لئے غیروں کی اشاروں پر چل رہی ہے، ہم کسی صورت اسلام کے نام پر بنے ملک کو سیکولرسٹیٹ بننے نہیں دینگے ، ممتاز قادری نے ایک گستاخِ رسول ﷺ کو واصل جہنم کیا ہے یہ جرم نہیں ہے مقررین نے کہاکہ حکومت کراچی ، لاہور ماڈل ٹاؤن میں سینکڑوں بے گنا ہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کو کیوں پھانسی نہیں دیتی ، اس سلسلے میں خاموشی کیوں ؟ ، ، آسیہ مسیح جنہوں نے گستاخی کی کدھر ہے ؟ ان کو قانون کے ذریعے تخت دار پرکیوں نہیں لٹکایاجاتا مقررین نے کہا کہ نواز حکومت سن لے ایک ممتاز قادری کو پھانسی دیکر ملک کو سکولرسٹیٹ نہیں بناسکتے، رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے لئے ہزاروں ممتاز قادری جیسے نوجوان موجود ہیں بعدا زاں مظاہرین نے گراسی گراؤنڈمیں امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان کی امامت میں ممتازقادری شہید کی غائبانہ نمازجنازہ اداکیا۔
556 total views, no views today


