مینگورہ ، محکمہ ثقافت اور انسرچ کے زیر اہتمام حجرہ محفل گزشتہ روز جنرل کونسلر اور پی ٹی آئی رہنما سید آصف علی شاہ باچا کی رہائش گاہ بمقام رحیم اباد منعقد ہوا ، حجرہ محفل میں علاقے کے لوگوں عمائدین رحیم ماما ، امیر باچا ، اشفاق ، عبدالعلی اشنا ، سید آصف علی شاہ ، انسرچ کوارڈینیٹر جاوید خان اور دیگر نے ثقافتی ورثے کی حیاء کے روشنی ڈالی ، مقررین نے کہا کہ پختون روایات کو زندہ رکھنا اور گاؤں گاؤں میں پر امن حجروں کا قیام اب ضروری ہے ، اس موقع پر رباب اور دیگر آلات کے ذریعے فنکاروں نے شرکاء کے دل جیت لئے ، سیدآصف علی شاہ باچا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے روایات کو زندہ رکھنے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا ، پرانے زمانے کے حجرے اب بھی لوگ یاد کرتے ہیں ، تاہم جدوجہد کرتے ہوئے حجرے محفل کی اس روایات کو برقرار رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ پرانے زمانے کے حجرے میں بڑے بڑے مسائل پرامن با آسانی حل ہوتے تھے ۔
712 total views, no views today


