بریکوٹ، قومی جرگے تحصیل بریکوٹ کا نمائندہ وفد کا اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سے اہم ملاقات ،ملاقات میں علاقے کی ترقی وخوشحالی،قانون کی بالادستی اور جرائم کے روک تھام میں قومی جرگہ تحصیل کا ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے جرگہ وفد کی مثبت سوچ کی خیر مقد م کرتے ہوئے کہاکہ پختون معاشرے میں جرگہ روایت صدیوں سے رائج ہے ۔پختون معاشرے میں جرگے کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔علاقے میں تعمیری سوچ رکھنے والے لوگوں کی بدولت جرائم میں کمی اور انتظامیہ قانون کی نفاذ بہتر انداز میں کرسکتی ہے ۔علاقے کے بہتر مفاد میں بریکوٹ انتظامیہ قومی جرگے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ دلنواز خان وزیر نے قومی جرگے کے وفد جس کی سربراہی صدر صدیق علی خا ن کررہے تھے کے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر دیگر عہدیداران جنرل سیکرٹری باچا خان ،سرپراست اعلیٰ غفار خان ایڈوکیٹ ، بخت جمیل خان ،سلیم خان ،فضل جبار خان،فضل ودود باچہ ،فضل احد خان لالا جی ،سجاد خان ،عجب خان ،فروید خان ،امان اللہ خان،واحدکرم خان ،رب نواز خان ،بخت علی ،عالم زیب خان ،ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان ،عبدالرازق خان ،صحافی ریاض احمد موجود تھے ۔وفد نے کہاکہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ علاقے میں قانون کی بالادستی ہو اور یہاں پر ایک پرامن ماحول قیام ہو۔ہم نے ہمیشہ قانون کے ساتھ دیا ہے اور ہمارا عہد ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انتظامیہ خوب کارؤائی کرے ہم ہر وقت اور ہر جگہ ساتھ دیں گے ۔وفد نے گرڈ اسٹیشن کے تعمیر میں سست روی ،سوئی گیس مسائل ،مختلف علاقوں میں خوڑ کے کنارے تجاوزات اور دیگر مسائل پر تفصیلی بحث کی ۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے وفد سے کہاکہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ اور بریکوٹ انتظامیہ کے ایک مقاصد ہیں تحصیل بریکوٹ میرا دوسرا گھر ہے اور میری کوشش ہوگی کہ علاقے میں مسائل کے حل اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارؤائی میں بریکوٹ انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ۔انشاء اللہ مشترکہ طور پر تحصیل بریکوٹ کی رکھوالی کریں گے۔
574 total views, no views today


