سوات۔کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے تعاون سے ریچ پراجیکٹ کے تحت سیدو شریف سوات میں پیمان المنائی ٹرسٹ نے ثقافتی احیاء اور مقامی شعراء کے احیاء کے لئے ایک مشاعرہ کا انقاد کیا جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے مقامی شعراء نے حصہ لیا۔ ان شعراء میں بخت زمین زمین، سردار علی سردار، انوراطہر، ریاض احمد کرن ، مقام خان مقام، عبید خان ارمان اور فضل ربی پختون یار نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء نے اس مشاعرے کو بہت مفید قرار دیا۔ اس موقع پر پیمان ٹرسٹ کے کوارڈینٹر محمد نثار ثانی خٹک نے کہا کہ ریچ پراجیکٹ کا یہ ثمر ہے کہ آج سوات میں پھر ثقافتی مشاعرے زندہ ہو رہے ہیں اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاوش ثقافتی احیا ء میں ایک اہم کردار ادا کریگا۔ پیمان ٹرسٹ کے کوارڈینٹر نے شرکا ء، شعرا اور خصوصی طور پر ٹولنہ ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔
618 total views, no views today


