خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ پریس کلب کے عہدہ دار اور ممبران کی وفد خوازہ خیلہ آرمی کے ہیڈ کوارٹر میں کرنل ساجد کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ہوئی ، جس میں خوازہ خیلہ میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے روڈ کی کشادگی ، ریڑھیوں کیلئے اعلیحدہ سبزی منڈی کی بندوبست اور غیر قانونی ٹیکسی سیٹنڈ اور اڈوں کو ختم کرکے انہیں بازار سے باہر موذوں جگہوں کو منتقلی پر تفصیلی بحث ہوئی ، اس موقع پر کرنل ساجد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو جو ترقیاتی فنڈ ملا ہے ان کو بہتر انداز میں استعمال کرنے پر بھی غور کی جارہے ہیں جبکہ پاک آرمی اپنے طرف سے بھی کچھ فنڈ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پبلک جگہوں پر واٹر فلٹر لگائے جائینگے جس سے شہریوں کو پانی کے صاف پانی میسر ہوگا ، جبکہ روڈ وں پر کھڑے بجلی کے کھمبے بھی سائیڈوں پر لگائے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجود غیر معیاری پاپڑ بنانے والے فیکٹریوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ملکر کاروائی کرینگے ، جبکہ بازار وں میں فٹ پاتھ بنانے ، سٹریٹ لگانے اور صفائی مہم چلانے کے منصوبے پر بھی تفصیلی بحث کیا ، کرنل ساجد نے خوازہ خیلہ پریس کلب کے صحافیوں کو یقین دلایا کہ انہیں پریس کلب کیلئے سرکاری زمین الاٹ کرکے دیگا۔
694 total views, no views today


