بریکوٹ، جمعیت العماء اسلام تحصیل بریکوٹ کے زیر اہتمام بریکوٹ بازار میں ممتازحسین قادری کے پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا اور قادری کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی ۔احتجاجی مظاہر ہ تاج ملوک شہید چوک میں ہوا اور بعد میں بازار سے ہو کر سب ڈویژن آفس تک پیدل مارچ بھی کیا ۔ ہفتے کے دن جمیعت العماء اسلام نے ممتاز قادری کے پھانسی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے مولانا نظام الدین ،سابق ناظم یوسی غالیگے شاہی نواب باچا،مولانا خلفۃ اللہ ،مولانا خورشید ،فضل واحد ،سید علی کے علاوہ دیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممتاز قادری کے شہادت کو عقیدت پیش کرتے ہیں اور انہوں نے ثابت کردیا کہ ممتاز قادری جیسے مومن ہوں پاکستان میں کوئی بھی محمد ﷺ کی شان میں گستاخی نہیں کرسکتا اور نہ ان کے لئے کوئی جگہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام امت ایک ہوجائے اگر ہم آج سنت نبوی ﷺ پر اپنی زندگی بسر کرتے تو یہ غیر دین کیوں گستاخی رسول کرتے ۔ہم اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کریں گے مگر گستاخی رسول کی شان میں گستاغی برداشت نہیں کریں گے ۔قرآن میں فرمایاگیا ہے کہ شان رسالت کو گالیاں دینے پر قتل جبکہ اصحاب کو گالیاں دینے پر کوڑے دینے کا حکم ہے ۔گستاخی رسول پر لعنت لعنت بھیجتے ہیں ۔جب تک پاکستان میں ممتاز قادری جیسے مومن موجود ہوں گے کسی کی کیا مجال کہ وہ شان رسالت میں گستاخی کرے ۔
658 total views, no views today


