مینگورہ ، جماعت اسلامی خیبر بختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالواسع نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، سود لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں ، جماعت اسلامی پاکستان میں برسراقتدار آکر سود کا مکمل خاتمہ کرے گی ، اربوں روپے کی کرپشن نے وطن عزیز کو دیوالیہ کردیا ہے ، ملک قدرتی وسائل ، جنگلات سوئی گیس اور دیگر ذخائرسے مالا مال ہیں مگرموجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے دملک اور قوم قدرتی وسائل سے مستفید نہیں ہوسکتے ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے سابقہ ضلعی امیر حاجی صدیق اکبر کے حجرے میں اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی سوات کے امیر مولانا فضل سبحان جماعت اسلامی کے رہنما مجاہد فاروق ایڈووکیٹ ، محمد نعیم اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مولانا عبدالواسع نے عوام پر زور دیا کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اس لحاظ سے جماعت اسلامی کے ممبر بن جائیں ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت سینٹرز اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کرپشن اور بد عنوانی سے پاک ہیں،انہوں نے کہاہے کہ مخصوص اشرافیہ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا ہے اورروزانہ کے حساب سے اربوں روپے کی کرپشن کرتے ہیں ، ملک میں حقیقی اور پائیدار انقلاب کیلئے نوجوانوں کو بیدار ہونا ہوگا ، جماعت اسلامی نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن فری پاکستان اور جے آئی یوتھ ممبر شپ کا آغاز کردیا ہے، نوجوان اور عوام جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تاکہ ملک کو حقیقی انقلاب کی راہ پر گامزن کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پربنا ہے یہاں سیکولرازم یا کسی اور ازم کوچلنے نہیں دیں گے ، ملک وقوم کی تمام مشکلات اس وقت حل ہوں گے جب اسلامی نظام کا نفاذ ہو،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا میں پانچ لاکھ نوجوانوں کو یوتھ ممبربنائے گی اس سلسلے میں صوبہ بھر میں بھرپورانداز میں مہم جاری ہے اورنوجوان جوق در جوق جے آئی یوتھ کے ممبربن رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ بہت جلد اس ملک میں جماعت اسلامی کی قیادت میں ایک پُرامن اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا ، اجتماع میں علاقے کے عوام، کارکنوں اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی اور جماعت اسلامی کے پیغام کو گھرگھر تک پہنچانے کا عزم کیا ۔
399 total views, no views today


