سوات،سوات میں یوم پاکستان کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،بچوں نے ملی نغموں اور جوشیلی تقاریر سے وطن سے محبت کا اظہار کیا ،خصوصی افراد نے بھی اپنے جوہر دکھائے ،علاقائی رقص نے تو سماں ہی باندھ لیا ،یوم پاکستان کے حوالے سے رنگارنگ تقریب ودودیہ ہال سیدوشریف میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر سوات سیدامتیازحسین شاہ،بریگیڈکمانڈر مٹہ بریگیڈئر زاہدحسین ،کمانڈر مینگورہ کرنل قاص سمیت دیگر سول وفوج حکام عمائدین علاقہ اور اسکول کے طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
،تقریب کے دوران جہاں مختلف سکول کے بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے پیش کئے وہیں جوشیلی تقاریر کے دوران طلبہ نے یوم پاکستان کی تاریخ بھی بیان کی ،جبکہ خصوصی نوجوان ثناء اللہ اور اقبال کے فن کے جوہر تو قابل دید رہے جنہوں نے مختلف گلوکاروں کی آواز وں کی نقالی کی جس پر شرکا نے خوب داددی ،تقریب کے دوران رباب کی دھن پر قومی ترانہ پیش کیا گیا تو شرکا احترام میں کھڑے ہوگئے جبکہ پنجاب بینڈ نے بھی قومی ترانہ اور ملی نغموں کا مظاہرہ کیا ،علاقا ئی رقص بھی تقریب کے دوران شرکا کی دلچسپی کا باعث بنا جس میں فوجی حکام نے بھی حصہ لیا ،تقریب کے اختتام پر بریگیڈئر زاہد حسین نے ہونہار طلباوطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔
461 total views, no views today


