سوات، آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین کاپا سنگ ٹوکن فیس میں اضافے اور بے جا جرمانوں کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرو ریلی ، پاسنگ ٹوکن فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ، رکشہ ڈرائیوروں نے مطالبات کے حق میں نشاط چوک تا سوات پریس کلب ریلی نکالی ، سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے
آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین کے صدر ابراہیم خان خیل نے کہا کہ چھ ماہ کی پاسنگ ٹوکن فیس 200 روپے سے بڑھا کر 2000 جبکہ سالانہ فیس 400 سے بڑھا کر 4000 روپے کردیا ہے ، جس کیلئے غریب ڈرائیورز کسی بھی صور ت تیار نہیں ، اگر حکومت ملاکنڈ ڈویژن کے متاثرہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو انہیں غریب عوام پر پاسنگ ٹوکن فیس میں اضافے اور بے جا جرمانے لگانے کا کوئی حق نہیں، انہوں نے کہا کہ آئے روز ٹریفک پولیس غریب رکشہ ڈرائیوروں کو چالان کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ محنت مزدوری کی رقم جرمانوں کی صورت میں جمع کرتے ہیں جبکہ گھروں میں فاقے ہی فاقے ہیں اسلئے حکومت اور انتظامیہ ناجائز جرمانوں کا سلسلہ ختم کریں ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ۔
261 total views, no views today


