سوات ، سوات پولیس کیجانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم مروت نے 8پولیس سٹیشن کے حدود میں 48زلزلہ زدگان کے خاندانوں میں کمبل تقسیم کی ،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے متاثرین زلزلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس زلزلہ زدگان کے ساتھ ہمدردی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، جبکہ پولیس متاثرین زلزلہ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،متاثرین زلزلہ کے سروے میں بھی پولیس نے اہم کردار اد کیا ،سوات بھر میں پولیس کا متاثرین زلزلہ کیساتھ تعاؤن جاری رہینگے ، پولیس کی ہر ممکن تعاؤن اپ لوگوں کیساتھ ہونگے ،سوات پولیس کے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ،عوام بھی پولیس کیساتھ تعاؤن کریں ، اس موقع پر آر آئی غلام صادق ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مذکرشاہ خا ن بھی موجود تھے ،ڈی پی او سوات نے تھانہ سیدو شریف 8،تھانہ شموزئی 10، تھانہ منگلور10 ،تھانہ کوکارئی10اورتھانہ شاہ ڈھیرئی کے حدود میں 10 زلزلہ سے متاثرہ خاندان میں کمبل تقسیم کی
536 total views, no views today


