سوات، فرسٹ ایکسیلینس اینڈ جرنلزم ایوارڈ 2016 کی انٹریز کا آج اخری دن ہے، پندرہ مارچ رات بارہ بجے تک ضلع سوات کے تمام صحافی تیرہ کٹیگریز میں انٹری کرسکتے ہیں، ان خیالات کااظہار رفیع اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات اور صوبہ بھر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا کے نمائندوں کو ان کے بہترین کام کے صلہ میں ایوارڈز دیئے جارہے ہیں، یہ ایوارڈ تیرہ مختلف کٹیگریز میں دیئے جائیں گے،
جس میں صحت ، تعلیم، ماحول، تفتیش، تصویر، کھیل، سیاحت، تاریخ سمیت دیگر کٹیگریز میں اپنے مضامین ۔ ویڈیوز اور اڈیو رکی بہترین رپورٹ کو دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایوارڈذ تقریب 27 مارچ کو نکریزے شادی ہال بائی پاس روڈ قمبر مینگورہ سوات میں منعقد ہوگی ، جس میں سیاسی ، سماجی ، صحافی برادری، سول سوسائٹی سمیت دیگر افراد شرکت کرینگے، انہوں نے ضلع سوات کے تمام صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے جو رپورٹ شائع ہوئے ہیں وہ ان رپورٹ کو اس ای میل ایڈریس پر بھیج دیں ۔ mediaaward2016@gmail.com جبکہ اس نمبر پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے03005741033 ، اس کے علاوہ مزید تفصیلات کیلئے فیس بک پیج پر سرچ کریں، facebook.com/feja2016 ۔
339 total views, no views today


