مینگورہ ، شفی ووشو کنگفو اکیڈمی میں منی فائٹس کا آغاز ہوگیا ، منی فائٹس کا با قاعدہ افتتاح سابق ایم پی اے محمد امین نے کیا ، اس موقع پر اوشو کنگفو کے کھلاڑی اور دیگر علاقہ معززین بھی موجود تھے ، اکیڈمی کے منتظمین کے مطابق منی فائٹس کھلاڑیوں کو پروفیشنل لائن پر لانے کے لئے مددگار ثابت ہوگا جس کے بعد کھلاڑی نیشنل لیول میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ، اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیل کھود انتہائی ضروری ہے اور سوات میں چائنیز مارشل آرٹس میں نوجوانوں کی دلچسپی خوش آئند ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں سے صحت تندرست رہتی ہے جبکہ معاشرے میں بگاڑ پیدا ہونے کے خدشے کم ہوجاتے ہیں کیونکہ جب نوجوانوں کو صحت مند ماحول میسر ہوگا تو ان کی سوچ تخریب کاری کی طرف نہیں جائے گی۔
692 total views, no views today


