مینگورہ ، آل سوات اخبار فروش کا سوات پریس کلب میں کمیشن کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوا ،جس میں سوات بھر کے اخبار فروش نے بھر پور شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالوہاب، فدا محمد ، ثمین اور دیگر نے کہا کہ تمام پاکستان میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اخبار فروشوں کو چالیس فیصد کمیشن دیا جائیگا، لیکن سوات میں چند اخبار چالیس فیصد کمیشن نہیں دے رہے ، اس سلسلے میں ملک بھر میں میٹنگ ہوئے ہیں سوات پر یس کلب میں جو میٹنگ ہوا ہے وہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ جن اخباروں نے اپنا کمیشن 20 مارچ تک نہیں بڑھا یا تو پھر بھر پور ایکشن لیں گے جس کی ساری ذمہ داری ان اخباروں کی مالکان پر عائد ہوگی۔
514 total views, no views today
Comments


