مینگورہ، قومی وطن پارٹی نے ایک ماہ کے اندرویلج کونسل سے لے کر یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیمیں قائم کرنے کا اعلان کردیا ،آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی،پارٹی کو مزید استحکام دینے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا،اس سلسلے میں گذشتہ رو ز قومی وطن پارٹی کااجلاس پارٹی رہنما شاہی دوران خان کی رہائش گاہ پر منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونواوردیگر نے کہاکہ صوبائی چیئرمین سکندرخان شیرپاؤ کی ہدایت پر ایک ماہ کے اندراندرویلج کونسل سے لے کر یونین کونسلوں کی سطح پرتنظیمیں قائم کی جائیں گی جس کیلئے باقاعدہ طورپر آرگنائزنگ کمیٹی بنائی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ موجود ہ دورمیں قومی وطن پارٹی واحد جماعت ہے جوافتاب احمدخان شیرپاؤ کی قیادت میں پختون قوم کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پختون جان چکے ہیں کہ قومی وطن پارٹی ان کی نمائندہ جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اس پارٹی کو پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیمیں جلد قائم کی جائیگی ، فضل رحمان نونو
500 total views, no views today


