سوات، ٹریفک انچارج شکیل خان نے کہاہے کہ ٹریفک پولیس عوام ٹریفک کے مسائل کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں اہلکار انتھک محنت اور کوشش کررہے ہیں ،شہری بھی اپنے شہر کو مسائل سے پاک رکھنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں ،رکشہ یونین کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یونین کے پلیٹ فارم سے غیر قانونی رکشوں کے خلاف ہمارے ساتھ جدوجہد میں حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک دفتر سیدو شریف میں اتفاق مینگور ہ رکشہ یونین کے چیر مین جہانزیب خان اور صدر سپین کے ساتھ ائے ہوئے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحویل میں لئے گئے پانچ رکشوں کو قانونی کارروائی کے بعد مشروط طور پر چھوڑ دیاٹریفک انچارج شکیل خان نے کہا کہ موٹر سائیکل سواری پر پابندی نہیں تاہم موٹر سائیکل سواروں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ قوانین کی پابندی کریں ہیلمٹ کا استعما ل کریں ،ڈرائیونگ لائسنس اپنے ہمراہ رکھیں اور والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹرسائیکل چلانے سے منع کریں انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل موٹر سائیکلوں کے بے تحاشہ حادثات رپورٹ ہوتے تھے لیکن جب سے ٹریفک پولیس نے کارروائی کا اغاز کیا ہے ان حادثات میں نمایاں کمی ائی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ائی جی ملاکنڈ ازاد خان ،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت اور بالا افسران کے ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھی گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صور ت برداشت نہیں کی جائیگی۔
520 total views, no views today


