بریکوٹ ، ویلیج کونسل گورتئی نے سالانہ بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا ،30 لاکھ روپے ترقیاتی سکیموں جبکہ 5لاکھ روپے غیر ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کر د یئے کونسلرز اعزازیے ، اور ترقیاتی منصوبے پراجیکٹ کمیٹی کے حوالہ کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کیا گیا ۔ ویلج کونسل گورتئی کا سالانہ ترقیاتی بجٹ کے حوالے ایک اہم اجلاس زیر صدارت نائب ناظم ویلج کونسل گورتئی داود خان منعقدہوا۔ اجلاس میں ناظم ویلج کونسل گورتئی شاہ علیم باچا، یوتھ کونسلر عباس خان جنرل کونسلر یوسف خان، جنرل کونسلر تاج محمد خان، جنرل کونسلر عبداللہ ، سکرٹری ویلج کونسل گورتئی توقیر خان سیکرٹری حبیب خان ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بحث ہو ئی۔ ویلج کونسل گورتئی کے تمام نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے کونسلر زاعزازیے اور ترقیاتی کام پراجیکٹ کمیٹی کے ذریعے کرانے کیلئے متفقہ طور قرار داد منظور کر لیا ۔ اس موقع پر ناظم ویلج کونسل گورتئی شاہ علیم باچا نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ علاقے کے تعمیر و ترقی میں کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے علاقے کے غیور عوام کو تمام درپیش مسائل بطر یق احسن حل کر نے کی بھر پور کوشش کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ انشااللہ اپنے غیور عوام کو شکایات کا موقع نہیں دیں گے اور عوام کا اعتماد بحال رکھنے کی کو شش کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل گورتئی میں مسائل بہت زیادہ ہے ۔ضلعی اور صوبائی حکومت ویلج کونسل گورتئی مسائل حل کر نے میں خصوصی فنڈ فراہم کر کے بھر پور تعاون کر یں ۔
648 total views, no views today


