مینگورہ، سوات میں چوروں کی راج قائم ،کبل میں ایک رات میں 12سے زائد دکانوں سے چوری کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکی۔تحصیل ناظمین نے ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کے خاتمے میں ناکامی پر ضلع پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار۔عوامی حلقو ں نے چوری کی وارداتوں میں اضافے پر رد عمل ۔کبل بازار میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے افضل شاہ،رحمت علی خان،عبداسلام ،ادریس خان نے کہا کہ سوات سمیت تحصیل کبل میں چوروں کا راج قائم ہے۔پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔راتوں رات چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔لیکن پولیس تاحال کسی چورکی گرفتار ی میں کامیاب نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ چوری کی وارداتوں اضافے پر وزیر اعلیٰ اور آئی جی خیبر پختونخواہ نوٹس لیں۔اور عوام کی جان ومال کو یقینی تحفظ دیں۔اگر چوری کی وارداتوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔
504 total views, no views today


