مینگورہ ، آل سوات اخبار فروش کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سرپرست چیئرمین حضرت بلال منعقد ہوا ، اجلاس میں متفقہ طور پر ایک کا بینہ تشکیل کر دیا گیا ، جس میں صدر عبدالوہاب ، جنرل سیکرٹری سمین خان ، سینئر نائب صدر منہاج الدین ، نائب صدر شاہد اقبال ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت علی ، جائنٹ سیکرٹری سید عثمان ، فنانس سیکرٹری سلطان علی ، پریس سیکرٹری حضرت علی ، مجلس عاملہ کے چیئرمین محمد عالم اور وائس چیئرمین عالم شیر منتخب کردیا گیا، اجلاس سے سرپرست چیئرمین حضرت بلال ، صدر عبدالوہاب اور جنرل سیکرٹری سمین خان نے خطاب کیا ، انہوں اس بات پر زور دیا کہ ہم ایک ہوکر ہر مشکل کو آسان بنائیں گے اور منتخب کابینہ اپنے برادری کے ہر ایک فرد کو قدر کے نگاہ سے دیکھیں گے ، صدر عبدالوہاب اور جنرل سیکرٹری سمین خان نے تمام براردی کا شکریہ ادا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آپ لوگوں نے ہم اعتماد کیا ہے اور انشاء ہم کبھی بھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اپ لوگوں کی خدمت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
502 total views, no views today


