سوات، سوات سکاؤٹ اوپن گروپ اور خپل کورفاونڈیشن کے لئے کارکن کے حیثیت سے کام کرنے کو تیارہو،انجینئرعمر فاروق،تفصیلات کے مطابق خپل کور ہال میں 23مارچ اور سوات اوپن سکاؤٹ گروپ کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمرفاروق نے کہاکہ خپل کور فاؤنڈیشن جیسے اداروں پر ہمیں فخر ہے اور میں اس ادارے سے وابستہ تمام کارکنوں سے بے حد متاثرہوں انہوں نے کہاکہ عوام کے خدمت کرنے والے ان لوگوں کے ساتھ میرا مکمل تعاون رہیگا اور ان کے ہر پروگرام میں بطور کارکن شرکت کرتے ہوئے فخر محسوس کرونگا اس موقع پر انہوں نے سوا ت اوپن سکاؤٹ گروپ کے لئے دولاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا ۔اس سے قبل خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی نے سوات سکاوٹ اوپن گروپ کے کارکردگی اور مقاصد پر روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ سوات سکاوٹ اوپن گروپ ہی ہے جس نے خپل کورفاونڈیشن جیسے ادارے کو کامیاب بنایا اور ان کی خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ پروگرام میں سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے سکاوٹس نے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے جس کو شرکاء نے بے حدداد دی اس طرح سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے ان سکاؤٹس کو نقد انعامات، سرٹیفکیٹ اور تعریفی اسناد دئے گئے جنہوں نے سال 2015میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
782 total views, no views today


