سوات کے شہر مینگورہ میں بیوی نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا ، پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ مینگورہ رنگ محلہ میں مقتول شیر علی نے چار سال قبل دوسری شادی کرکے پہلی بیوی کو دوسرے گھر میں رکھا تھا اور اس کی خبرگیری نہیں کرتا تھا چھ ماہ کے بعد شیر علی پہلی بیوی کے گھر میں گیا تو تکرار پر ملزم نازیہ نے فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتاردیا،
پولیس نے مقتول کے دوسری بیوی سمیر اکے کہنے پر مقتول کے پہلی بیوی نازیہ کے خلاف رپورٹ درج کرکے ملزمہ بیو ی کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔
323 total views, no views today
Comments


