مینگورہ، سوات میں فرسٹ ایکسی لینس ان جرنلزم ایوار ڈ 2016 کے تقریب کا انعقاد ، سوات میں روزنامہ جنگ ،دی نیوز اور جیو نیوز کے نمائندے عیسیٰ خانخیل نے بیسٹ انویسٹی گیٹیو رپورٹ ایوارڈ 2016 میں میدان مارلیا۔ بہترین کارکردگی پر فرسٹ ایکسی لینس ان جرنلزم ایوارڈ 20 عیسیٰ خانخیل کو دیدیا گیا۔ عیسیٰ خانخیل نے سوا ت میں دہشت گردی ، اور قیام امن کے دوران علاقے کی ترقی فلاح وبہبود کے لئے کام کئے ۔ عیسیٰ خانخیل نے 2000سے صحافت میں قدم رکھا۔سوات کے مقامی اخبارات میں کام کئے۔ 2001 سے روزنامہ جنگ کے ساتھ بحیثیت نمائندہ منسلک ہوئے۔جبکہ 2006 میں جیو نیوز اور دی نیوز کے ساتھ بحیثیت نمائندہ منسلک ہوا۔جو تاحال جنگ گروپ کے ساتھ ہے۔عیسیٰ خانخیل نے کہا کہ یہ میری باں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیسٹ انویسٹی گیٹیو رپورٹ ایوارڈ 2016 ملنے پر بہت خوش ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنا ایوارڈ جیو نیوز ،دی نیوز اور جنگ گروپ کے نام کر تا ہوں ۔ایوارڈ کی تقریب مینگورہ بائی پاس روڈ پر شادی ہال میں ہوئی۔ جس میں ایم این اے مسرت احمد زیب ، بریگیڈئیر حثیم ، ایم پی اے فضل حکیم ، ڈاکٹر حیدر ، ایس آر ایس پی کے ریجنل ہیڈ اعجاز خان ، ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، انجینئر عمر فاروق ، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سیف الاسلام سیفی ، صحافی نیوز اینکر عمران خان ، اے آر وائی کے بیوروچیف ضیاء الحق، جرنلزم ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے چیئرمین الطاف سمیت صحافیوں اور سیاسی و سماجی افراد نے بھر پور شرکت کی ۔
758 total views, no views today


