سوات، یونین کونسل سیدوشریف سے منتخب تحصیل کونسلر اورپختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالدمحمودخالد نے کہاہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے مگر مقام افسوس ہے کہ حکومت اس سلسلے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے،ایک طرف روزانہ بے گناہ اورمعصوم لوگوں استقبال بم دھماکوں سے کیاجاتاہے اور دوسری جانب حکومت تماشائی نبی بیٹھی ہے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لاہور میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذکت کی اورکہاکہ حکمرانوں کی غلط ،ناقص اورکمزور پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے مگر حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں،انہوں نے کہاکہ دھماکے میں شہیدہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اس بڑے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگورہیں گے،دریں اثنا انہوں نے ایک اوراخباری بیان میں کہاہے کہ سیدوشریف بازارکا برساتی نالہ گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکاہے جس کی صفائی ستھرائی پرکسی قسم کی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کے سبب اس گندگی سے امراض پھیلنے کا خدشہ پیداہوگیاہے ،انہوں نے ٹی ایم اے سے مذکورہ نالے کی صفائی ستھرائی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔
592 total views, no views today


