کبل، محکمہ واپڈا کی نا اہلی ،کانجو میں بجلی کی لٹکتی تاریں وبال جان بن گئیں ،کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے،عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،انتظامیہ سمیت منتخب نمائندوں کی خا موشی معنی خیز ہے ان خیالات کا اظہار سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کانجو میں بجلی کی لٹکتی تاریں روشنی کے بجائے انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ تاریں واپڈا کبل کے جانب سے عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ واپڈا کبل نے بجلی کی سہولیات بہم پہنچانے کے بجائے انسانی جانوں سے کھیلنے کا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ،منتخب تحصیل ناظم سمیت واپڈا کے حکام بالا نوٹس لے کر مذکورہ تاروں کو درست کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
660 total views, no views today


