سوات، چےئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج تختہ بند مینگورہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ فسٹ ائر کے داخلوں کیلئے زیاد ہ سے زیادہ طلبہ کو موقع مل سکے۔وہ جمعرات کے روز مذکورہ عمارت کے تعمیراتی کام کا معا ئینہ کرنے کے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات دے رہے تھے۔
ضلعی کونسلر شوکت علی ،سیف اللہ خان اور اقبال خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔چےئرمین ڈیڈیک نے 20کنال رقبہ پر زیر تعمیر عمارت کے تین بلاکس میں شامل اکیڈیمک بلاک ،50بیڈ ہاسٹل ،کیفے ٹیریااور سٹاف بیچلرہاسٹل کا معائینہ کیا اور کام کے معیار پر اطمنان کا اظہار کیا۔ایس ڈی ا و مسعود خان نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت 2016کے اختتام پر مکمل ہوگا۔اس میں 2700طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے جبکہ عمارت کی کل لاگت 319))ملین روپے ہے۔تاہم چےئرمین ڈیڈیک نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام تیز کیا جائے اور نئے انٹر داخلوں تک کا م کی تکمیل کو یقینی بنایاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو فسٹ ائر میں داخلہ مل سکے۔انھوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کی شرح اور معیار بہتر بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے وہ روز روشن کی طرح عیان ہیں۔چےئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں معیاری تعلیم کی شرح میں قابل فخر اضافہ ہوگا۔اور اس طرح عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری ائے گی۔
288 total views, no views today


