مینگورہ، سوات میں سپیشل پولیس فورس کو چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ ،تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقوں پر مجبور ہیں ،ہمارے تنخواہیں بحال نہ کئے گئے تو سوات میں پولیومہم سے بائیکاٹ کرینگے ،ان خیالات کا اظہار سوات پریس کلب کے سامنے سوات سپیشل فورس پولیس اہلکاروں نے تنخواہوں کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اکبر علی ،برکت علی اور دیگر نے مشتعل پولیس فورس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ گز ر گئے اور ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن تنخواہوں کو بارے میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی بندش سے ملاکنڈ ڈویژن میں سات ہزارجبکہ سوات میں 35سو کے قریب سپیشل فورس پولیس محروم ہیں جس کے وجہ سے ان پولیس اہلکاروں کے گھروں میں فاقو نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں جبکہ زیادہ تر تنخواہوں کی بندش سے مقروض ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ امن کی خاطر علاقے میں صحیح طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے ہیں نہ ہمیں قربانیوں کا صلہ دیا گیا اور نہ تنخواہوں میں اضافہ کیا ،انہوں نے کہاکہ اگر فوری طورپر تنخواہیں بحال نہ کئے گئے تو ہم مجبوراً پولیو مہم سے بائیکاٹ کرینگے اور بھوک ہڑتال کیمپ بھی لگائینگے ۔
266 total views, no views today


