بریکوٹ، قومی وطن پارٹی کے سابق صوبائی امیدوار پی کے 81افضل شاہ باچہ نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس کا نفاذ کسی بھی صورت قبول نہیں ہے ۔آپریشن ذدہ اور سیلاب ذدہ لوگوں پر ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنا کہاں کا انصاف ہے ۔سوات جو کہ بے روزگای اور ہر قسم بنیادی سہولیات سے محروم علاقے کو پہلے ان کا حق دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے گورنر خیبر پختون خواہ کے وساطت سے ٹیکس نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس میں ٹیکس کا نفاذ ہے جو کہ سراسرا ظلم و ناانصافی کے متراد ف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن جس میں خصوصاً ضلع سوات پر گذشتہ تقریباً دس سال بہت کھٹن حالات میں گذرے ۔یہاں پر حکومت کی طرف بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائیں ۔سوات کا زیادہ انحصار سیاحت اور زراعت پر ہیں مگر مین شاہراوں کی ابتر صورت حال اور سیلاب سے قیمتی اراضیوں کو شدید نقصانات پہنچنے کے باوجود یہاں کے لوگوں کے ساتھ کوئی مد د نہیں کی گئی ۔وفاقی حکومت ہر دور میں سوات کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک روا رکھا ہے ۔آپریشن کے دوران یوٹیلٹی بلز کے معافی کے باوجود سرچارج سمیت وصول کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پہلے حکومت سوات کے عوام کے لئے ترقیاتی منصوبے اور سرکاری سطح پر انڈسٹریاں قائم کرکے شرح بے روزگاری میں کمی کریں نہ کہ سواتی عوام پر مزید بجلی گرائیں۔
668 total views, no views today


