سوات، انصاف پیرامیڈیکس فورم کے صوبائی صدر محمدآیازخان نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکل جس سکیل میں بھرتی ہوتا ہے اسی سکیل میں ریٹائرڈ بھی ہوجاتا ہے مگر کسی بھی حکومت نے ان کے سکیل بڑھانے اور ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کی منظوری کیلئے کسی قسم کا اقدام نہیں کیاحالانکہ ہماری برادری دن رات دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتی ہے ،اپنے جائز مطالبات کو تسلیم کرانے کیلئے ہڑتالوں کے قائل نہیں کیونکہ
اس کا براہ راست اثر ہسپتالوں میںآنے والے مریضوں پر پڑتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انصاف پیرامیڈیکس فورم کے ایڈوائزراکبرعلی شاہ بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ انصاف پیرامیڈیکس کے قیام کا مقصد برادری کودرپیش مسائل کواجاگرکرنا اوران کا حل تلاش کرنا ہے ہمارے کسی قسم کے سیاسی مقاصد نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ مدت سروس کی مناسبت سے پیرامیڈیکل کے سکیل کو بڑھایاجائے جبکہ پیرامیڈیکل برادری کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت فوری اقدامات اٹھائے ،انہوں نے کہاکہ 2006میں پیرامیڈیکل نو سکیل میں بھرتی ہوئے ہیں مگر اتناعرصہ گرزجانے کے باوجود وہ آج بھی اسی سکیل میں کام کررہے ہیں اگرہمارے ٹائم سکیل اوراپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی تو اس کا حکومت پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑے گا ،انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت سے امید ہے کہ وہ ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرے گی،انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوردیگرحکومتی ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کی منظوری دیں تاکہ ہماری برادری میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے،اس موقع پر انہوں نے انصاف پیرامیڈیکس فورم کے منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جن میں ضلعی صدرطارق خان،سینئرنائب صدر بہارعلی،نائب صدر اول ظہورخان،جنرل سیکرٹری اسدحکیم ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ثناء اللہ ،جائنٹ سیکرٹری نادرخان اورپریس سیکرٹری ظفراللہ شامل تھے۔
524 total views, no views today


