بریکوٹ، لنڈاکی پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں چر س برآمد ۔ملزم گرفتار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ۔ واقعات کے مطابق گزشتہ شب لنڈاکی پولیس چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی بخت رحمن خان کو اطلا ع ملی تھی کہ ایک وموٹر کار کے ذریعے سوات چر س سمگل ہو رہا ہے۔ جس پر لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج بخت رحمن خان نے فوری ایکشن لیکر ناکہ بندی کی ۔، اس اثنا میں ایک موٹر کارنمبر ICT/930 لنڈاکی چیک پو سٹ پہنچی توتلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے ایک ہزار گرام اعلیٰ کو الٹی چرس برآمد ہو ئی ۔ لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی بخت رحمن خان نے ملزم عطاء اللہ ساکن سپین قبر باڑہ ایجنسی کو موقع پر گرفتار کر کے ان خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
728 total views, no views today
Comments


