بریکوٹ، علاقہ شموزئی زرخیلہ کے معروف ،ہر دلعزیز اورخدمتگار سیاسی شخصیت زاہد حسین خان (مرحوم )کے صاحبزادے ویلیج کونسل ناظم اعجاز حسین خان نے اے این پی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کے جو وعدے کئے تھے و ہ پورا کررہے ہیں ۔معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے پسماند ہ شموزئی کا ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ۔میرے والد نے علاقے کی جو خدمت کی ہے وہ شموزئی کے عوام سے پوشید ہ نہیں ہے انشاء اللہ ان کے نقش قدم پر چل کر پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے اپنے عوام کی بھرپور خدمت کروں گا۔مجھے امید ہے کہ علاقے کے عوام اور معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجد علی میرے ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔بعد میں معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے اعجاز حسین ،ان کے بھائی مراد حسین ،پورے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انشاء پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور وی سی زرخیلہ میں جو بھی مسائل ہیں ترجیحی بنیاد وں پر حل ہوں گے ۔وی سی زرخیلہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے دس لاکھ کا اعلان کرتاہوں اور اعجاز حسین جہاں بھی اس فنڈ کو استعمال کرتے ہیں استعمال کریں تاکہ عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے وہ پوریہوسکیں ۔
774 total views, no views today


