مینگورہ، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے چاہے کچھ بھی ہو میں عوام کے ساتھ ہوں ، پورے ملاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، سابقہ حکومتوں نے ملاکنڈ ڈویژن اورخصوصاً سوات کو نظر انداز کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سنگوٹہ سوات میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ضلعی صدر دیر نثار وردک ، جنرل سیکرٹری ملاکنڈ سجاد خان ، صوبائی سینئر نائب صدر ملک جہانزیب ، ضلعی صدر بونیر سرزمین خان ، شاہ بخت روان جنرل سیکرٹری بونیر ، حاجی محمد ایصال خان صدر ملاکنڈ ، سردار خان ، عطاء اللہ خان ، عثمان علی ، عبداللہ خان ، صدر ٹریڈ فیڈریشن عبدالرحیم ، گل زمان خان اور دیگر عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ صوبائی حکومت مشاورت کے بعدعمل میں لایاگیا ہے اس سلسلے میں ہم نے گورنر خیبر پختونخوااور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے تفصیلی ملاقات کی ہے اور انہوں نے تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ جلد ازجلد یہ نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور خصوصاً سوات میں دہشتگردی ، سیلاب کی تباہ کاریاں اور زلزلے سے بہت سے نقصانات ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں عوام کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے بلکہ مکمل آواز اٹھائیں گے اور آخری حد تک جائیں گے ، انہوں نے ڈویژن بھر کی سیاسی ، مذہبی جماعتوں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور دھرنوں کی سیاست چھوڑدیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ آنے والے سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانیں ضیائع ہونے کے علاوہ تباہی مچادی ہے اس لئے مرکز ی اور صوبائی حکومتیں ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات اور شانگلہ کو آفت زدہ قرار دیں ، انہوں نے کہا کہ گورنر، وزیر اعلیٰ اور ہم سب بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے ، اس حوالے ایک دوسرے پرا لزام تراشی سے گریز کیا جائے ،انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ سپیشل فور کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کیا جائے کیونکہ 24,24 گھنٹے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں اور معاوضہ کے عدم فراہمی کے سلسلے میں سڑکوں پر نکل آئیں ہے ، آخر میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
601 total views, no views today


