بریکوٹ، لنڈاکی چیک پوسٹ پر 2ہزار گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ،ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس ہفتے میں لنڈاکے چیک پوسٹ کی دوسری بڑی کامیابی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لنڈاکے چیک پوسٹ پر ملاکنڈ ایجنسی سے سوات کی طرف ملزم حضرت حسین ساکن خوازہ خیلہ پید ل آرہے تھے کہ لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج بخت رحمن خان نے شک کی بناء پر تلاشی لی ۔تلاشی کے دوران ان کے ہاتھ میں موجود تھیلی سے 2ہزار گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی یاد رہے دو دن قبل لنڈاکی پولیس نے ایک کلو چرس برآمد کی تھی ۔لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج بخت رحمن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لنڈاکے سوات کا گیٹ وے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سوات کو مکمل طور پر منشیات سے پاک ہو۔
502 total views, no views today
Comments


