سوات، ضلع سوات میں 18 تا21اپریل مجوزہ پولیو مہم کے دوران (1350)ٹیمیں (4,42,032)بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو ویکسین پلائیں گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔یہ انکشاف جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان نے کیا ۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات غلام سعید نے کی اور اس میں ڈاکٹر شاہ دوران اور ای پی آئی کو ارڈینیٹر ڈاکٹر انور جمال سمیت تمام ضلعی آفسران نے شر کت کی۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ 1350ٹیموں میں1211 موبائل،88فکسڈ جبکہ 51ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہوں گی جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔مہم کی نگرانی 278ایریا انچارج کریں گے۔جبکہ عالمی ادارہ صحت بھی مہم کی نگرانی میں معاونت کرے گا۔غلام سعید نے تمام محکمو ں کے آفسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مرض سے ہمشہ کیلئے آزاد ہو سکے۔
443 total views, no views today


